ڈسکہ:اے سی دفتر کا ہیڈ کلرک کرپشن کے الزامات پر معطل
ڈی سی نے سابق رجسٹری ،نائب قاصد تحصیلدار ،چوکیدار کو بھی معطل کر دیا
موترہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے ہیڈ کلرک ،سابق رجسٹری محرر ،تحصیلدار کے نائب قاصد اور چوکیدار کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کرپشن اور بدعنوانی کی بنا پر معطل کردیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوا ز کی ہدایت پر کرپشن اور نااہلی پر زویر ٹالیرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کرپٹ اور نااہل سرکاری افسر وں و اہلکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں عرصہ دراز سے تعینات ہیڈ کلرک الیاس چیمہ،سابق رجسٹری محرر شہباز ،تحصیلدار ڈسکہ کے نائب قاصد احسان اﷲ چیمہ اور چوکیدار شاہ نواز کو کرپشن بدعنوانی کی بنا پر معطل کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا ہیڈ کلرک الیاس چیمہ عرصہ دراز سے سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر سیٹ پر براجمان تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments