ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال،طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی و صحت کی سہولیات، فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کی تعداد، علاج معالجے کے طریقہ کار اور دستیاب طبی سہولیات کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریض بچوں کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments