مین ہول ڈھانپنے ،عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

مین ہول ڈھانپنے ،عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،ضلع کی خوبصورتی، تزئین و آرائش کی تجاویز پر بریفنگ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی واسا، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی، ایس ڈی ای اوز پیرا فورس سمیت دیگر متعلقہ افسر شریک تھے ۔ پیرا فورس کی گراں فروشی کی روک تھام، اشیائے ضروریہ بلخصوص روٹی کی مقررہ قیمت اور وزن میں دستیابی، ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شہر و ضلع کی خوبصورتی، تزئین و آرائش کے حوالے سے نئی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نکاسی آب، واسا منصوبوں کی بروقت تکمیل اور راستوں کی بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور واسا حکام کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں عوامی تحفظ کے امور پر خصوصی ہدایات دی گئیں جن میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنا، عوامی شکایات کے فوری ازالے ، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور شامل تھے ۔ اجلاس میں پارکس، گرین بیلٹس اور چوکوں چوراہوں کی تزئین و آرائش، خوبصورتی کے اقدامات پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...