شہری سے ڈیڑھ لاکھ لوٹنے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گرفتار

شہری سے ڈیڑھ لاکھ لوٹنے والے  موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گرفتار،

مزید تفتیش جاری۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل نے دو ماہ قبل چک نمبر 89 ج۔ب رتنہ کے قریب اسلحے کے زور پر شہری رمضان سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے لوٹنے والے دو مبینہ ڈاکوؤں احسان اور سجاد کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزمان واردات کے دوران 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ پولیس گرفتار ملز موں سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور علاقے میں ہونے والی دیگر وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...