رائس ملز مالکان کو درپیش مسائل حل کرینگے :شعیب ساہی

 رائس ملز مالکان کو درپیش مسائل حل کرینگے :شعیب ساہی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے چاول کی مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات رائس کلب کاما ہا نہ اجلا س صدر شعیب ا حمد سا ہی ایڈووکیٹ کی صدارت میں مقا می ر یسٹو ر نٹ میں منعقد ہو ا،اجلا س میں ممبر ان کی کثیر تعد ا د نے شر کت کی جبکہ کلب سیکر ٹر ی سلیم طا ہر ر ائس کلب کے سا ل2026-27کی ر پوٹ پیش کی، اجلاس میں گجرات کی رائس انڈسٹری کو درپیش مسائل، چاول اور مونجی کی موجودہ قیمتوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلا س میں صدر ر ائس کلب شعیب ا حمد سا ہی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بحیثیت صدر گجرات رائس کلب کی صدارت کر رہا ہوں، یہ ہماراسا ل 2026-27 کاپہلا اجلاس ہے اور پورا سال تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے ، رائس ملز کو درپیش جو بھی مسائل ہوں گے ان کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ رائس کلب کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا اور ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی،سا بق صدور محمد نو ا ز بٹ اور امجد مجید بٹ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ اور کمی سے ٹرانسپورٹیشن کے نظام میں شدید خلل پیدا ہو رہا ہے ، پیٹرول کی قیمت روزانہ بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے روز بروز بڑھ رہے ہیں جس سے منجی اور چا ولو ں کی ما ر کیٹ مستحکم نہیں ہو ر ہی اور کاروبار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...