وزیر آباد :عدنان محمود انجمن فلاح نوجواناں کے صدر منتخب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن فلاح نوجواناں کی جنرل باڈی کا اجلاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت کی زیرنگرانی منعقد ہوا،
جس میں متفقہ رائے سے عدنان محمود کو انجمن فلاح نوجواناں کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ عدنان محمود اس سے قبل تنظیم کے جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔اجلاس میں عمران بھٹی کو نائب صدر، محمد اسلام کو جنرل سیکرٹری، عثمان بھٹی کو سیکرٹری نشرواشاعت، محسن علی کو فنانس سیکرٹری اور فیصل شہزاد کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments