راہوالی:گرلز کالج اور قبرستان کے درمیان راستہ رکھنے کا مطالبہ
میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کے دوران عوامی سہو لت کا خیال رکھا جائے :عطا المصطفی
راہوالی (نامہ نگار)ویلفیئر کمیٹی راہوالی کے ممبران علامہ عطا المصطفی جمیل، محمد اصغر چیمہ، محمد اکرم پپو وڑائچ ،محمد اصغر پہلوان ، مبین احمد خان، عبداللطیف چودھری، حاجی امان اﷲ اپل، فریاد حسین سیٹھی و دیگر نے میٹرو بس منصوبے کیلئے جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والے اعلیٰ حکام اور ٹھیکیدار سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر تعمیر سڑکوں کے درمیان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بڑے قبرستان و جناز گاہ جانے اور آنے کے لیے اس جگہ سڑکوں کے دونوں اطراف آنے جانے والے لوگوں اور طالبات کے لیے راستہ رکھا جائے کیوں کہ مرکزی قبرستان راہوالی کا سب سے بڑا قبرستان ہے جہاں ہر روز راہوالی سے سینکڑوں لوگ اپنے پیاروں کے فوت ہونے پر ان کی تدفین اور جنازوں میں شرکت کے علاوہ قبروں پر دعائے مغفرت کے لیے آتے جاتے ہیں اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ہزاروں طالبات راہوالی شرکی اور دیگروں علاقوں سے کالج میں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں لیکن گرلز ڈگری کالج، جناز گاہ اور بڑا قبرستان ساتھ ہی مسیحوں کا قبرستان آمنے سامنے ہیں جن کے لیے جی ٹی روڈ پر عوام کے لیے راستہ بہت ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments