ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

 ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) پانچ مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 27 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار، مقدمہ درج۔

چک نمبر 774 گ ب کے رہائشی اختر عباس ولد امیر کے گھر میں پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ تولے طلائی زیورات، جن کی مالیت 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، چھ تولے چاندی مالیت 45 ہزار روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف دفعہ 395 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...