راہوالی :خالہ اور پھوپھی کے پاس رہائش پذیر 2لڑکے لاپتہ
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )خالہ اور پھوپھی کے پاس رہائش پذیر 12اور 13سالہ دو کزن 3روز سے گھر سے غائب جن کا کوئی پتہ نہ چل سکا
جندریا روڈ راہوالی کی خاتون شکیلہ پی ذوجہ عرفان قوم مہر نے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 13سالہ بھانجا (ف) ولد خالد اور اس کے بھائی عمران کا 12سالہ بیٹا (ع) جو اس کے گھر ہی اس کی کفالت میں رہتے تھے گذشتہ روز صبح گھر سے کینٹ راہوالی میں اپنے کام پر گئے شام تک واپس نہ آئے ۔تھانہ کینٹ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments