بہترین معاشرہ کیلئے اسلام کی روشنی پھیلانا ہو گی :شجاع الدین
اساتذہ اور والدین کے کر دار سے چند سال میں انصاف دینے والی نسل تیار ہو سکتی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اگر کرپشن سے پاک،عدل وانصاف اور ایمان داری پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے تو اساتذہ کرام کو کلاس روم دین اسلام کی روشنی کو پھیلانا ہوگا، طلبا وطالبات کی دین کی رو سے تربیت کو یقینی بنائیں، سکول مالکان،پرنسپل،اساتذہ کرام اور والدین عملی کردار ادا کریں تو اگلے چند سال میں ہم ناانصافی والی نہیں انصاف دینے والی نسل تیار کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی اسلامی سکالر شجاع الدین شیخ،صدر چیمبر آف کامرس غلام حسین جج،چودھری ندیم انور، محمدکاشف سجیل، سینئر نائب صدر چیمبر ارشد مغل،نائب صدر رانا فرحان اصغر،چودھری عظمان رشید، رانا عارف ندیم نے ڈپارٹمنٹ کمیٹی آن ایجوکیشن کے زیراہتمام چیمبر آف کامرس میں ‘تعلیم کے ساتھ انسانی اقدار کی تربیت ’کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ، والدین 10 نبوی صفات جن میں اسوہ،احسان،تدبر،عدل وحکمت، امانت، صدق، شکر، اخوت و ادب،تواضح اورنفع رسانی شامل ہیں پر عامل بن کراپنے شاگردوں اور اولاد کو باعمل بنا سکتے ہیں اور پھر یہی بچے معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اسلامی فلاحی ریاست کے تشخص کی پہچان بنیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments