نوشہرہ ورکاں :گندم کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے آگاہی تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مقا می میرج ہال میں کسانوں کو گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں محکمہ زراعت کے افسر وں نے شرکت کی۔ تقریب سے فاطمہ فرٹیلائزرز کے ڈویلپمنٹ منیجر عمران حمید، ٹیکنیکل سروسز آفیسر حافظ وقاص، ڈسٹرکٹ سیلز منیجر سید حسن رضا اور فیلڈ اسسٹنٹ نعیم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کو کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی ضرورت کے مطابق متوازن کھادوں کا استعمال گندم کی بہتر نشوونما اور زیادہ پیداوار کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments