بیشتر گھریلو صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارف میں تبدیل کر دیا گیا

بیشتر گھریلو صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارف میں تبدیل کر دیا گیا

پورا سال 200سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو 215یونٹ تک کے بل موصول

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم تبدیل ہونے کے باوجود گیپکو کے لاکھوں صارفین کو بھاری بل ارسال ،بیشتر گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ صارف میں تبدیل کردیا گیا ، ہزاروں پروٹیکٹڈ صارفین جن کے گزشتہ ایک سال سے 200 یونٹس سے کم ماہانہ بجلی استعمال ہورہی تھی انہیں اکتوبر کے بلوں میں 201 سے 215 تک یونٹس سرچارج کرد ئیے جو نان پروٹیکٹڈ صارفین بن گئے اور ماہانہ 2500 سے 3 ہزار بجلی بل کے بجائے 10 ہزار سے تجاوز کرگیاجس سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کی چیخیں نکل گئیں جبکہ عوامی نمائندے تمام صورتحال پر خاموش تماشائی بن گئے ۔گیپکو افسر ریجن بھر میں بجلی چوری اور ٹیکنیکل لاسز کے نقصانات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے افسروں کے حکم پر ملازمین کی جانب سے میٹرز کی لیٹ اور دوبارہ ریڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اس اقدام کا بنیادی مقصد پروٹیکٹڈ صارفین کو 200 یونٹ کی سلیب سے نکال کر نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنا ہے تاکہ بجلی کا فی یونٹ ریٹ کئی گنا بڑھ جائے اور صارفین 6ماہ کیلئے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی رعایت سے محروم ہو جائیں۔ مزید برآں 6ماہ قبل تبدیل کئے گئے گھریلو میٹرز پر پہلے ایوریج یونٹس ڈال کر صارفین کو اضافی مالی بوجھ تلے دبایا گیا اور اب ان کی دوبارہ ریڈنگ کے نام پر ہر صارف کو اضافی یونٹس ڈالے جانے کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔ گیپکو صارفین کی میٹر ریڈنگ بلنگ پروگرام کے مطابق نہیں کی جارہی جس سے لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفیں نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...