ایس ایچ اوز کو روزانہ تھانوں میں 2گھنٹے شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایت

ایس ایچ اوز کو روزانہ تھانوں میں 2گھنٹے شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز روزانہ سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے ۔

شہری اپنی شکایات، مسائل اور پولیس سے متعلق امور کے حل کے لیے مقررہ اوقات میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل اور شکایات کا فوری، مؤثر اور شفاف انداز میں حل یقینی بنانا، عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اور پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر، فعال اور عوام دوست بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...