خصوصی طلبہ کیلئے بسیں فراہم کی جا رہیں :ڈی سی گجرات
المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں عالمی یوم تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پرتقریب
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی اور ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کھاریاں کے موضع باہروال میں قائم المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں عالمی یوم تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پر خصوصی تقریب کا ا نعقاد کیا۔اس موقع پر المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی انتظامیہ نے خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے نو تعمیر شدہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ خصوصی بچوں کے لیے قائم کردہ ‘‘ٹاکنگ ہینڈز’’ کے نام سے منسوب ریستوران کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بچوں نے نعتیہ کلام اور ملی نغمے پیش کرکے شرکاء کے دل جیت لیے ۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس کو شرکاء نے سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی طلبہ کی آمدورفت کے لیے نئی بسیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ہمت کارڈ اور معاون آلات کے ذریعے خصوصی افراد کی ضروریات پوری کرنے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments