سیالکوٹ:حالات سے تنگ آکر گھر چھوڑ کر جانیوالی بہنیں بازیاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گھر سے لا پتہ دو بیٹیوں کی بحفاظت واپسی، والدین کی پریشانی خوشی میں بدل گئی،
سمبڑیال محلہ کمہاراں سے گھریلو حالات سے تنگ آکر روشن مستقبل کی تلاش میں گھر چھوڑ کر جانے والی دو کم عمر لڑکیوں کو تھانہ سمبڑیال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور سے باحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تلاش اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کی رہنمائی پر لڑکیوں نے اپنے اقدام پر ندامت کا اظہار کیا اور آئندہ مشکلات کی صورت میں گھر چھوڑنے کے بجائے اہلِ خانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments