تعمیراتی سامان بھی مہنگا، عام آدمی کیلئے مکان بنانا خواب

 تعمیراتی سامان بھی مہنگا، عام آدمی کیلئے مکان بنانا خواب

سبزیوں، پھلوں، دودھ اور ادویات تک ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ۔ تعمیراتی سامان سے لے کر روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں، دودھ اور ادویات تک ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔ غریب اور متوسط طبقے کے شہری بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے نے بھی عوام کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے ۔ مٹی کی ٹرالی 7 سے 8 ہزار روپے ، ریت کی ٹرالی 10 سے 12 ہزار روپے ، اینٹوں کی قیمت ایک ہزار کے حساب سے 26 سے 28 ہزار روپے اور سیمنٹ کی ایک بوری تقریباً 1600 روپے تک بتائی جا رہی ہے ۔ ان قیمتوں کے باعث محدود آمدنی والے افراد کے لیے گھر بنانا اور مرمت کر انا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...