نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی  فوری نکاسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے بعد نکاسی آب، ٹریفک کی روانی، صفائی آپریشن، مارکیٹوں کی تزئین و آرائش، پارکوں کی دیکھ بھال اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، محفوظ آمدورفت اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کیلئے سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...