وزیر آباد :ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایات

وزیر آباد :ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا دورہ ، اے سی کیساتھ سیالکوٹ روڈ پر زیرِ تعمیر بابِ وزیرآباد کا معائنہ

وزیر آباد ،گوجرانوالہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے ضلع وزیرآباد کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، شہری خوبصورتی اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ پر زیرِ تعمیر بابِ وزیرآباد کا معائنہ کیا جہاں منصوبے پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہر کے داخلی راستے کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا سکے ۔انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر واقع الرشید گارڈن کا دورہ بھی کیا اور بیوٹیفکیشن ماڈل، پارک، گرین ایریاز اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے لاڈو پلی وزیرآباد کا معائنہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس، نئے مانومنٹس کی تعمیر اور شہر کی تاریخی و ثقافتی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے پینٹنگز کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت جاری تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور گرین بیلٹس سمیت خوبصورتی کے مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ وزیرآباد پر پیچ ورک، سڑکوں کی مرمت اور گرین بیلٹس کی بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...