انتظامی نااہلی ،سیالکوٹ کے کئی علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل

 انتظامی نااہلی ،سیالکوٹ کے کئی علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل

شکایات کے باوجود کارروائی نہیں ہوتی ،شکایات درج کر انے پرخوارکیا جاتا :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کروڑ وں روپے بجٹ رکھنے والی ستھرا پنجاب ایجنسی کی نااہلی، سیالکوٹ کے متعدد علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ، شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے متعدد شہاب پورہ، خادم علی روڈ، بجلی محلہ، مبارک پورہ، میانہ پورہ ،ماڈل ٹاؤن، پورن نگر، ناصر روڈ، پریم نگر، واٹر ورکس، حاجی پورہ، کچا شہاب پورہ، کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکے ہیں۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑارہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر سمیت ستھرا پنجاب ایجنسی کے اعلیٰ حکام ایکشن لینے سے قاصر ہیں۔ بدبو کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے متعدد بار شکایات کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی بلکہ شکایات درج کروانے پر ذلیل وخوارکیا جاتا ہے ۔ ستھرا پنجاب کے تحت علاقوں کو صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی بجائے پہلے سے بھی بدتر کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر دفاتر میں بیٹھے کر فوٹو سیشن کر انے کیلئے کاغذوں میں سیالکوٹ میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کررہے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر شہر کے دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا جائے اور غفلت ولاپرواہی برتنے والے آفیسر ز و اہلکاران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...