گجرات:ضلعی ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس،87 در خواستیں مسترد
گجرات(سٹی رپورٹر ) اے ڈی سی سوشل سورسز فاروق اعظم کی زیر صدارت ضلعی ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات کی ضلعی ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ضلع کے اندر سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مجموعی طور پر 230 درخواستیں پیش کی گئیں جن میں سے 197 درخواست گزار حاضر ہوئے جبکہ 33 غیر حاضر رہے ۔ جانچ پڑتال کے بعد 87 درخواستیں مسترد جبکہ 110 درخواستیں سفارشات کیلئے منظور کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments