گجرات:اراضی تنازعات ، 11کیسز کی ٹربیونل کیلئے سفارش
پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ امووایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات احمد ہارون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون، ڈی ایس پی، تینوں تحصیلوں کے محکمہ مال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے موصول ہونے والی زمینوں کے تنازعات سے متعلق 17 درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی گئی۔ ریونیو ریکارڈ، دستیاب شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں ہر کیس کا جائزہ لے کر متعلقہ ٹربیونل کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ ان میں سے 11 کیسز مزید کارروائی کے لیے بھجوا د ئیے گئے جبکہ باقی کیسز میں متعلقہ فریقین غیر حاضر تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے کیسز 30 روز کے اندر متعلقہ ٹربیونل کو بھجوائے جائیں گے ۔ سفارشات مزید کارروائی کے لیے ٹربیونل کو ارسال کی جائیں گی اور ہر کیس کا فیصلہ قانون اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments