اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا مثالی گاؤں منصوبے کے کاموں کا معائنہ
گجرات(سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا مثالی گاؤں منصوبے کے کاموں کا معائنہ، نامکمل کاموں پر رپورٹ طلب اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون نے ایکسین ضلع کونسل اور کوآرڈینیٹر کے ہمراہ موضع کالرہ خاصہ کا دورہ کیا
مثالی گاؤں منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ایکسین ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ چاروں مرکزی مثالی دیہات میں ترقیاتی کاموں کی حقیقی زمینی پیش رفت کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments