صدر چیمبر آف کامرس کا وزیر آباد میں پاسپورٹ دفتر بنانے کا مطالبہ

صدر چیمبر آف کامرس کا وزیر آباد  میں پاسپورٹ دفتر بنانے کا مطالبہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرآباد کی بزنس کمیونٹی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے ۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرآباد کو ضلع درجہ مل چکا ہے یہاں پاسپورٹ آفس کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ ضلع بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور عوام کو پاسپورٹ کی سہولت ان کے اپنے ضلع اور دہلیز پر میسرہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا بڑا شہر ہے وہاں پہلے ہی عوام کا رش ہے جس وجہ سے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو پاسپورٹ کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...