موترہ : بیوی اور بچوں کو کمرے میں بندکرکے آگ لگادی
موترہ(نامہ نگار)خاوند نے بیوی اور بچوں کو کمرے میں بندکرکے آگ لگادی۔
تھانہ موترہ کے علاقہ پیروچک کی عظمت بی بی کی ہمشیرہ کی شادی 15سال قبل کاشف سے ہوئی جس کے بطن سے 5بچے پیدا ہوئے ،شوہر اکثر اہلیہ کیساتھ جھگڑا کرتا ، کاشف نے بیوی کو تشددکانشانہ بناکر بچوں سمیت کمر ے میں بندکرکے آگ لگادی ،خاتون اور بچوں نے بمشکل جان بچائی۔ آگ کی وجہ سے بیڈ ،کرسیاں ،رضائیاں اور کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments