نوشہرہ روڈ کی بحالی ، چند روز میں ٹریفک کیلئے کھل جائیگی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج اپ گریڈیشن منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاری روڈ ریسٹوریشن اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور واسا و میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں تین شفٹوں میں کام جاری رکھتے ہوئے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے نوشہرہ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا اور کہا کہ چند روز میں نوشہرہ روڈ کی بحالی کا کام 100 فیصد مکمل کرکے سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے فعال کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے قائداعظم ڈویژنل پبلک کالج روڈ اور حافظ آباد روڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں سڑکوں کی بحالی کے جاری کاموں اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments