محکمہ آبپاشی کا فیلڈ آفیسر 55ہزار روپے رشوت لینے پر گرفتار
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ آبپاشی کے فیلڈ آفیسر کو 55 ہزار روپے رشوت لینے پر گرفتار کر لیا۔
ملزم نے نہر کے کنارے دکان تعمیر کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے کے عوض شہری سے رشوت لی ۔ سرکل آفیسر آفتاب حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کی ، محکمہ آبپاشی گوجرانوالہ کے فیلڈ آفیسر شمروز رحمت کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments