ویزا فراڈ میں موث 3مجرموں کو 10،10 سال قید کا حکم

ویزا فراڈ میں موث 3مجرموں کو 10،10 سال قید کا حکم

متاثرین کو ہر جانہ بھی ادا کرنا ہوگا ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مز ید 6ماہ قید بھگتناہو گی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں سپیشل جج سنٹرل ون گوجرانوالہ نے ویزا فراڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 3 مجرموں کو کڑی سزائیں سنا دیں ،عدالت نے دو مجرموں بابر عبداللہ اور نوید اکبر کو 10، 10 سال قیدِ با مشقت اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مجرموں نے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے کا جھانسہ دیا اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 63 لاکھ 72 ہزار روپے لئے تاہم متاثرین کو بیرونِ ملک بھیجا گیا اور نہ ہی کسی معاہدے پر عمل کیا گیا۔عدالت نے مجرم بابر عبداللہ کو شکایت کنندہ کو 15 لاکھ روپے جبکہ مجرم نوید اکبر کو 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں دونوں مجرموں کو مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ایک اورمقدمہ میں عدالت نے بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کرنے والے مجرم عبدالرحمن کو 10 سال قیدِ با مشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،مجرم نے اپنے بھتیجے کو ملازمت کیلئے جاپان بھیجنے کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے 29 لاکھ روپے لئے لیکن باہر بھیجا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ عدالت نے مجرم کو حکم دیا کہ وہ شکایت کنندہ کو مکمل 29 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...