جامعہ گجرات کے زیر اہتمام اینٹی سموگ آگاہی واک

 جامعہ گجرات کے زیر اہتمام اینٹی سموگ آگاہی واک

فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے ذمہ دارانہ سماجی رویے ، کمیونٹی کی شمولیت ناگزیر

گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے شعبہ سوشیالوجی اور شعبہ نفسیات کے اشتراک سے ‘‘سموگ کا بحران سائنس، ذرائع اور صحت پر اثرات کا جائزہ کے مرکزی موضوع کے تحت اینٹی سموگ آگاہی واک کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ واک میں ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا، چیئرپرسن شعبہ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد مرزا،چیئرپرسن شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ اکرم اور چیئر پرسن شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹرظہیر عباس نے شرکت کی۔ شرکا نے عوامی صحت اور ماحول کے لیے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کیا اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے عوامی آگاہی، ذمہ دارانہ سماجی رویے اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ ماحولیاتی شعور کو عملی اقدامات میں ڈھالنے پر زور دیاگیا جس کے لیے کیمپس میں پائیدار اقدامات، کمیونٹی کے ساتھ روابط، ماحول دوست جدید حل اور ماحولیاتی ذمہ داری پر مبنی طرزِ عمل کو اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔اس واک کے ذریعے طلبہ اور عام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، ایسی سرگرمیوں کو کم کریں جو فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہیں، آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کی حمایت کریں، شجرکاری کو فروغ دیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں پائیدار عادات اپنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...