سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام کر کٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام کر کٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

وکلا کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے :سعید بھلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ و کلا میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ، وکلا کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ،صحت مند جسم اور مثبت ذہن پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہا انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا۔ اس موقع پر سیکرٹری شہباز شمس، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی ،چیئرمین سپورٹس کمیٹی لیاقت علی گجر، کوآرڈنیٹر وسیم ظفر ، قیصر علی مہتاب ،مہر شہزاد منور کے علاوہ وکلا کی کرکٹ ٹیمیں موجود تھیں۔ سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ وکلا کو قانونی امور کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی جسمانی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ذہنی سکون اور باہمی روابط کو بھی فروغ مل سکے ،کھیلوں کے مقابلوں، تفریحی پروگراموں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے وکلا کے درمیان باہمی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا مزید مستحکم ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...