بے ضمیر شخص مردہ دل ، خود احتسابی کرنا ہوگی :پیر اجمل
معاشرے میں گناہ عروج پر ہیں ،کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی لمحہ فکریہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا ہے کہ مردہ دلوں کو جلا بخشنے کے لیے اولیا اﷲ کی صحبت اختیار کریں دلوں کا زنگ اتر جاتا ہے اور روشن ہوجاتے ہیں ۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی طبقات میں چار قسم کے گروہ ہیں جن میں کچھ شعور والی زندگی نہیں گزارتے جو آنکھوں سے اندھے کانوں سے بہرے ہوتے ہیں بلکہ جانوروں والی زند گزارتے ہیں ،بے ضمیر شخص مردہ دل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں جن اور انسان جہنم میں جائیں گے جو کان رکھتے ہیں سنتے نہیں دل رکھتے ہیں اس میں درد نہیں صرف دولت جمع کرنا خواہشات نفسانی کو پورا کرنا ان کا مقصد ہوتا ہے ،ا نسانی اقدار کو پامال کرتا ہے جانور اپنے مالک کو پہچانتا ہے جبکہ انسان ہوکر اپنے مالک کو بھول جاتا ہے اﷲ کے احکامات پر توجہ نہیں دیتا ،اذان کی آواز پر کان نہیں دھرتا چونکہ یہ لوگ غافل ہوتے ہیں اور غافل کا ٹھکانہ جہنم ہے انہوں نے کہا انسان کو انسانی زندگی کے تحت جینا چاہیے حیوانی نہیں آج معاشرے میں گناہ عروج پر ہیں ،کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جو ہمارے اور معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ تنہا بیٹھ کر اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ جسم کے اندر بسنے والا ضمیر زندہ ہے کہ مردہ ہوچکا ہے اسکو صرف مفاد تو عزیز نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments