سیالکوٹ:کنورژن فیسوں کی وصولی کیلئے جامع کارروائی کی ہدایت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اویس مشتاق نے میونسپل کارپوریشن آفس میں کمرشلائزیشن کیسز کا جائزہ لیا اور شعبہ پلاننگ کے افسران کو تعمیراتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔x
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اویس مشتاق نے میونسپل کارپوریشن آفس میں کمرشلائزیشن کیسز کا جائزہ لیا اور شعبہ پلاننگ کے افسران کو تعمیراتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منظور شدہ نقشہ جات کے بغیر کسی بھی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنورژن فیسوں کی وصولی کیلئے جامع کارروائی عمل میں لائی جائے اور منظور شدہ نقشہ جات سے انحراف کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کی جائے ۔اویس مشتاق نے مزید ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن کے تمام کیسز شفاف انداز میں قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments