کاروباری افراد کو ٹیکس مسائل کے حوالے سے اجلاس

کاروباری افراد کو ٹیکس مسائل کے حوالے سے اجلاس

چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو حسن ذوالفقار نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خاور حسین سپال نے کو ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کے چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو حسن ذوالفقار کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران، سینئر نائب صدر اسد نصیر ملک،نائب صدر چودھری جہانگیر رشید،چیمبر کے صدر اور اراکین نے برآمد کنندگان برادری کے اہم خدشات اجاگر کیے جن میں آڈٹ کیلئے برآمد کنندگان کے کیسز کا انتخاب، EFS سے متعلق سیلز ٹیکس کے نوٹسز، برآمد کنندگان پر ٹیکس کا مجموعی بوجھ، توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس انتظامیہ کی ضرورت شامل تھے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جائز برآمدی لین دین میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے ، غیر ضروری نوٹسز اور نفاذی کارروائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے اور ٹیکس پالیسیوں کو برآمدی مسابقت اور صنعتی ترقی کا معاون ہونا چاہیے ۔ان خدشات کا جواب دیتے ہوئے حسن ذوالفقار نے شرکا کو قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کی جانب سے تعاون اور سہولت کاری کا یقین دلایا۔ انہوں نے انفرادی کیسز کا ان کے میرٹ پر جائزہ لینے ، چیمبر کے ساتھ باہمی رابطے کو بہتر بنانے ، ٹیکس قوانین کی پاسداری کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے اور ٹیکس انتظامیہ کو مزید شفاف اور موثر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پالیسی کی سطح کے ٹیکس معاملات متعلقہ مجاز حکام کے سامنے اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...