حافظ آباد:سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد:سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کا رروا ئی جاری :ڈپٹی کمشنر ، آگاہی ریلی کی قیادت

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد سموگ آگاہی واک کی گئی ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات، زراعت ،ٹرانسپور ٹ اتھارٹی ، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس کے افسر وں ،مقامی تاجروں اور سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ، قیادت ڈپٹی کمشنر حسین بہادر نے کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات بابر خان ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض ، زراعت آفیسر فراز حسین ،ریسکیو ایمر جنسی آفیسر حافظ عبدالرشید سمیت دیگر محکموں کے افسر بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کاکہنا تھا کہ سمو گ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں ، زمینداروں ، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں اور شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ گلی،محلوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں کوڑاکرکٹ کو آگ مت لگائیں کیونکہ کوڑے کو آگ لگانا قانوناً جرم ہے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ پلاسٹ کے شاپنگ بیگز ما حولیاتی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں ،د کاندارو تاجر خریدو فروخت کیلئے آنے والے صارفین کو پلاسٹک بیگز کے بجائے کپڑے کے بیگز استعمال کرنے کو ترجیح دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...