پیپلزپارٹی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، استحکام پاکستان ریلی

پیپلزپارٹی کا پاک فوج سے اظہار  یکجہتی ، استحکام پاکستان ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے جوانوں اور افسر وں نے جانوں کی قربانیاں دیں ہماری فوج ہمارا فخر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنما چودھری ارشاد اللہ سندھو نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی استحکام پاکستان ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں پارٹی عہدیدار وں ، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی واپڈا ٹا ئو ن جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ کھیالی بائی پاس پر اختتام پذیر ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...