ڈسکہ :ترقیاتی کاموں کے با عث ٹریفک نظام درہم برہم
سڑکیں اکھاڑ دی گئیں ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں کئی مہینوں سے جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے ٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہوگیا۔شہر میں کئی مہینوں سے ترقیاتی کام جاری ہیں جن کیلئے شہر بھر کی سڑکوں کو اکھاڑ دیاگیا ہے ، سڑکیں اکھاڑنے اور ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ، شہر کی ہر سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرناپڑرہاہے ، شہر کے ترقیاتی کام شہریوں کے خواری کا باعث بن رہے ہیں ۔شہریوں نے بتایاکہ ترقیاتی کاموں کو شروع ہوئے کئی مہینے گزر چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا جو سڑکیں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکھاڑی گئی ہیں ان سے اڑنے والی ڈھول نے شہریوں کو مختلف موذی امراض میں مبتلا کرناشروع کردیا ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ جس طرح ڈسکہ شہر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں اگر ایسا ہی رہاتو یہ اور 2سال میں مکمل نہیں ہونگے شہری ٹوٹی پھوٹی اور اکھاڑی سڑکوں پر دھکے کھاتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments