نکاسی آب کا نظام ناکارہ، لیڈیز پارک سے واہنڈو تک سڑک پر پانی جمع، سفر محال

نکاسی آب کا نظام ناکارہ، لیڈیز پارک سے واہنڈو تک سڑک پر پانی جمع، سفر محال

’’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘‘ منصوبے کے تحت تعمیر سڑک پر نکاسی آب کیلئے بنایا گیا نالہ موثر تابت نہ ہوسکا ،موٹر سائیکل سواروں ، گاڑیوں اور راہگیروں کو مشکلات ، شہریوں کا اصلاح کا مطالبہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر)لیڈیز پارک سے واہنڈو کی جانب جانے والی سڑک پر عبداللہ روڈ کے قریب گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مذکورہ سڑک پنجاب حکومت کے منصوبے ‘‘پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے ’’ کے تحت تعمیر کی گئی تھی تاہم آبادی کے پانی کی نکاسی کیلئے بنایا گیا نالے کا نظام مؤثر ثابت نہیں ہو رہا۔ شہریوں کے مطابق آبادی کا پانی نالے کی طرف جانے کے بجائے واپس سڑک پر آ جاتا ہے جبکہ عبداللہ روڈ کا پانی بھی یہاں جمع ہو جاتا ہے جس کے باعث سڑک زیرآب آ جاتی ہے اور اسکا پانی میں ڈوبے رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہوتی ہے ۔ پانی جمع رہنے سے موٹر سائیکل سواروں، راہگیروں اور دیگر شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی خرابی دور کرکے پانی کی مستقل نکاسی یقینی بنائی جائے تاکہ سڑک کو مزید نقصان سے بچانے کے ساتھ عوامی مشکلات کا بھی ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...