ضمنی انتخابات میں ن لیگ تاریخی کامیابی حاصل کریگی:میر ابرار
انتخابی مہم میں عوام کا حکومت پر اظہار اعتماد ،ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )این اے 77کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ مسلم لیگ ن ترکیہ کے صدر میر ابرار احمد بٹ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں مسلم لیگ ن تاریخی فتح حاصل کرے گی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments