ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے انتخابات ‘ الخدمت گروپ کا پینل کامیاب
شہزاد سنگیالوی صدر ،شفیق گجر ،غلام سرور نائب صدور،طیب اقبال جنرل سیکرٹری بن گئے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ کلرکس بارگوجرانوالہ کے انتخابات میں الخدمت گروپ کا پورا پینل بلامقابلہ کامیاب ہوگیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ حارث ارشد چوہان ایڈووکیٹ نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت گروپ کی جانب سے صدر کے عہدے کیلئے شہزاد سنگیالوی، سینئر نائب صدر کیلئے شفیق گجر، نائب صدر کیلئے غلام سرور کمبوہ، جنرل سیکرٹری کیلئے طیب اقبال، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے نبیل کمبوہ، فنانس سیکرٹری کیلئے علی حسن جبکہ آڈیٹر کے عہدے کیلئے مبین احمد سیالوی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ائے ، کسی دوسرے گروپ یا امیدوار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کروائے جانے کے باعث الخدمت گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ۔اسی طرح ایگزیکٹو ممبران کی 10نشستوں پر بھی تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے جن میں منیر اے منہاس، سجاد حسین چودھری، محمد لطیف، افتخار احمد، محمد یاسین، سید اجمل عباس، مبشر چیمہ، سجاد احمد، میاں کاشف سمیر اور رانا غلام سرور شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments