لیگی کارکنوں کو ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ بڑھانے کیلئے کوششوں کی ہدایت
راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور سابق ممبران کنٹونمنٹ بورڈ اپنی اپنی وارڈز میں الیکشن مہم کو چلانے اور عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطوں کے سلسلہ کو بڑھا کر 8نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے بروقت خواتین و مرد ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر لائیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اصغر وڑائچ کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں جن میں سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ساجد اکرام لون، ملک اقبال ، عابد سہیل ورک، ملک یونس، اعجاز بھٹی، شانی اپل و دیگر بھی موجود تھے کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments