بے سہارا افراد کو انصاف دلا نا وکلا کی ذمہ داری :جمشید سلطان گھمن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )غریب اور بے سہارا سائلین کو قانونی معاونت فراہم کرنا اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا وکلا کی اہم ذمہ داری ہے قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور مظلوم افراد کے حقوق کا تحفظ ایک مضبوط اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے ۔
ان خیالات کا اظہار جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ نے سٹوڈنٹس وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہارون شبیر ودیگر طالب علم وکلا نے اپنے استاد جمشید سلطان گھمن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل، اصول پسند اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل قانون دان ہیں جن کی قانونی بصیرت، شفقت اور تجربات شاگردوں کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments