مہنگائی نے عام شہریوں کی زندگی مشکل بنادی:روبا عمر ڈار
تنخواہ دار طبقہ ،مزدور ،دیہاڑی دار او ر چھوٹے کاروباری افراد دبائوکا شکار ہیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں اضافے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے مہنگائی ،بیروزگاری ،امن وامان کی صورتحال اور معاشی عدم استحکام نے عام شہریوں کی زندگی مشکل بنادی جبکہ تنخواہ دار طبقہ ،مزدور ،دیہاڑی دار او ر چھوٹے کاروباری افراد بڑھتے اخراجات کے باعث شدید مالی دباؤ کا سامنا کررہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر ربا عمر ڈار نے سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ جیسے صنعتی وزرعی اہمیت کے حامل ضلع میں مہنگائی کے اثرات عام شہریوں کے گھریلو بجٹ کیساتھ ساتھ دکاندار وں ،محنت کشوں ،چھوٹے تاجروں اور روزگارکیلئے صنعتوں سے وابستہ افراد کو بھی متاثر کرتے ہیں اس لئے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی پالیسیوں میں مقامی ضروریات کو بھی ترجیح دی جانی چا ہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments