کمال پور کے قریب کار الٹ گئی‘ ایک خاندان کے 5افراد زخمی

 کمال پور کے قریب کار الٹ گئی‘ ایک خاندان کے 5افراد زخمی

ٹھیکریوالا،پینسرہ (نمائندگان دنیا )رنگ روڈ بائی پاس کمال پور کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی ہو گئے ،

جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ رنگ روڈ بائی پاس، امین پور کمال پور روڈ پر رندھاوا چوک کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈا کار سرگودھا روڈ کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 50 سالہ طارق ولد افضل، 10 سالہ چند ولد شہباز، 12 سالہ اذان ولد شہباز، 10 سالہ ابراہیم ولد راشد اور 28 سالہ علی اکبر ولد شفیق شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...