سیاسی محاذ آرائی حکمرانوں کی ترجیح بن چکی:مجسم زرخیز انور

سیاسی محاذ آرائی حکمرانوں کی  ترجیح بن چکی:مجسم زرخیز انور

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات سیاسی محاذ آرائی بن چکی ،

عوام مہنگائی ،کاروباری مشکلات اور روزمزہ زندگی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے دو چار ہیں لیکن حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مشکلات کے حل کے بجائے سیاسی محاذ آرائی اور انتقامی کارروائیوں کو اہمیت دی جارہی ہے جس کے باعث عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ اور ملک میں سیاسی استحکام کی فضا متاثر ہورہی ہے ، سیاسی اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہیں، تاہم ان اختلافات کو اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ عوامی مسائل پس منظر میں چلے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...