صدر گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز عاطف ربانی کی بیرون ممالک سے واپسی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر عاطف ربانی جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور چین کا تجارتی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف تجارتی شخصیات، سفارتی نمائندوں اور تجارتی سفیروں سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں گوجرانوالہ کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافے اور نئے تجارتی مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments