سیالکوٹ:سٹریٹ لائٹس خراب‘ وارداتو ں میں اضافہ
محمد پورہ‘ پریم نگر، پورن نگر ،نشا ط پارک‘ واٹر ورکس ‘میانہ پورہ کے علاقے متاثر
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپروا ئی ، گلی ،محلوں کی سٹریٹ لائٹس خراب، چوری وڈکیتی کی وارداتو ں میں اضافہ ہو گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور مونسپل کارپوریشن حکام کی غفلت ولاپرواہی کے باعث مختلف یونین کونسلز محمد پورہ، پریم نگر، پورن نگر ،نشا ط پارک، واٹر ورکس ،میانہ پورہ، مبارک پورہ، گلشن ٹان، حاجی پورہ، کچا شہاب پورہ، حبیب پورہ، نیکاپورہ، محلہ امام صاحب، اسلام آباد محلہ، ٹبہ ککے زئیاں،کوٹلی بہرام، پکا گڑھا سمیت مختلف گلی ،محلوں میں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کو رات میں اندھیر ے گرنے کر متعدد افراد حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ۔ میونسپل کارپوریشن حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سٹریٹ لائٹس ختم ہوچکی ہیں جیسے ہی لائٹس آئیں گی جہاں جہاں لائٹس خراب ہیں تبدیل کردی جائیں گے ۔ شہریوں سلیم احمد چاند، وسیم احمد، حسن شاہ، سلیم احمد، فیضان علی، قاسم شاہ، عبدالرحمن، فرید حسین، عبدالحق ، عبدالجلیل، خواتین رخسانہ ، فرخندہ، نورین، ماہ جبین نور، ہما، فرح ناز، سائرہ ،حفضہ ، نادیہ، لائبہ نے کہا کہ شام 7بجے کے بعد گلیوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے آنے جانے میں شدید مشکلات کاسا منا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments