کولو تارڑ میں گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

کولو تارڑ میں گرین بس سروس  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کولو تارڑ میں گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈی نیٹر و رکن قومی اسمبلی حافظہ سائرہ افضل تارڑ تھیں، گرین بس سروس کولو تارڑ سے حافظ آباد میں واقع سید شبیرحسین شاہ ؒکی مسجد تک چلے گی  ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظہ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بس کا عام کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں اور طلبہ کیلئے سفر مفت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...