میاں خورشید احمد کی وفات پر اجتماعی دعا، اہم شخصیات کی شرکت

میاں خورشید احمد کی وفات پر  اجتماعی دعا، اہم شخصیات کی شرکت

گجرات (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو خورشید فین میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد اور میاں شہزاد احمد کے والد میاں خورشید احمد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔

 مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خورشید فین میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی باولی شریف نے خطاب کیا اور دعا کرائی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے مشیر نوابزادہ غضنفر علی گل، سابق میئر گجرات حاجی ناصر محمود، چوہدری سعید سرور جوڑا، میاں محمد اعجاز (جی ایف سی فین)، میاں شفیق اللہ، میاں سلیم اللہ (پاک فین)، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...