عطیہ ارشد ملک تبدیل، صفدر جاوید کنٹرولرگوجرانوالہ تعلیمی بورڈمقرر
گوجرانوالہ‘نوشہرہ ورکاں(نیوز رپورٹر‘نمائندہ دنیا) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کو تبدیل کرکے سیکرٹری بورڈ اور سینئر ہیڈ ماسٹر صفدر جاوید کو کنٹرولر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا ہے۔
ان کی تقرری 18 ماہ کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک اور صفدر جاوید کو محکمہ سکول ایجوکیشن سے تبدیل کرکے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ میں تعینات کیا گیا ہے ۔ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔نوٹیفکیشن کے تحت گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجویٹ کالج سیالکوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (اکنامکس) رشید احمد بھٹی کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ندیم احمد کو کنٹرولر بورڈ گوجرانوالہ کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے ، جو اس عہدے کی اضافی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments