بیوی ،بیٹیوں پر تشدد،جلانے کی کوشش پر مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والہ میں بیوی اور بیٹیوں پر تشدد پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تتلے عالی کے علاقہ مرالی والہ کی فوزیہ بی بی دختر رفیق نے الزام لگایا ہے کہ اس کا خاوند نواز اس پر اور اس کی نوجوان بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد کرتا ہے گھر سے نکال دینا معمول بنا لیا ، گزشتہ شب رات اس کا خاوند اپنے ساتھ چار پانچ افراد کو گھر میں لایا جنہوں نے بیوی اور بیٹیوں عروج،کائنات،کنزہ ، بہنوں اور بہنوئی پر تشدد کیا کپڑے پھاڑ دیئے اور گھر سے نکال دیا۔ملزم نے عروج اور عارف کا سامان،پلاٹ کی رقم30لاکھ روپے خورد برد کرلی،ملزمان فوزیہ بی بی اور اسکی بیٹیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments