مارکیز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کا رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر کا دورہ

مارکیز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کا  رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر کا دورہ

گجرات (نامہ نگار) ممتاز بزنس مین حاجی صغیر اور چوہدری عدنان افتخار کی قیادت میں مارکیز اور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر گجرات کا دورہ کیا۔

 سینٹر پہنچنے پر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز کوثر، شیخ ابرار سعید، حاجی جاوید اشرف بھٹہ اور سیٹھ قمر خورشید نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر امتیاز کوثر نے وفد کو سینٹر کے جدید شعبہ جات، جن میں لیبارٹری، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، میموگرافی، او پی جی ایکسرے ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر تشخیصی سہولیات شامل ہیں، کا تفصیلی دورہ کرایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...